وزیراعظم کا ایمنسٹی سکیم میں توسیع کا عندیہ لیکن کتنی توسیع کا امکان ہے؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

وزیراعظم کا ایمنسٹی سکیم میں توسیع کا عندیہ لیکن کتنی توسیع کا امکان ہے؟ نجی ...
وزیراعظم کا ایمنسٹی سکیم میں توسیع کا عندیہ لیکن کتنی توسیع کا امکان ہے؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ ہوسکے جس کے بعد اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں 3 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔

30 جون کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی اسکیم ختم ہورہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اشارہ دیا تھا۔ جیونیوز کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع زیادہ افراد کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینے کے لیے کی جائے گی،ایمنسٹی سکیم میں توسیع صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور اسکیم میں توسیع 3 ماہ کے لیے کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر کا  کہنا تھا کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن سکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے 2 اپریل کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کا اعلان کیا تھا۔

 

مزید :

بزنس -