”اگر ورلڈکپ جیت گئے تو پھر سرفراز وزیراعظم بنیں گے؟“ بازید خان کے سوال پر بابراعظم نے دلچسپ جواب دیدیا

”اگر ورلڈکپ جیت گئے تو پھر سرفراز وزیراعظم بنیں گے؟“ بازید خان کے سوال پر ...
”اگر ورلڈکپ جیت گئے تو پھر سرفراز وزیراعظم بنیں گے؟“ بازید خان کے سوال پر بابراعظم نے دلچسپ جواب دیدیا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری کی بدولت خوب تعریفیں وصول کر رہے ہیں اور ہر کوئی یہ امید لگائے بیٹھا ہے کہ آنے والے میچوں میں بھی وہ اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نیوزی لینڈ سے فتح کے بعد بابراعظم نے بازید خان کیساتھ گراﺅنڈ میں اپنی کارکردگی اور گیم پلان سے متعلق گفتگو تو کی ہی تھی مگر اس کیساتھ ہی ان سے ایک دلچسپ سوال بھی کیا گیا جس کا جواب بھی دلچسپ ہی ملا۔ بازید خان نے کہا کہ رواں ورلڈکپ اور 1992ءکے ورلڈکپ میں کافی مماثلت نظر آ رہی ہے تو آپ کیا کہتے ہیں، جس پر بابراعظم نے کہا کہ اب یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ ایسا ہی چلتا رہے۔

بازید خان نے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت گیا تو پھر سرفراز احمد وزیراعظم بھی بنیں گے؟ تو بابراعظم نے کہا کہ ہمارے جو وزیراعظم اس وقت ہیں، وہی ٹھیک ہیں جس پر بازید خان نے کہا کہ میں 10 سال بعد کی بات کر رہا ہوں۔ اس پر بابراعظم نے کہا کہ 10 بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، سرفراز بھائی ”کوچ ووچ“ بنیں گے، لیڈر ویڈر نہیں بنیں گے۔“

مزید :

کھیل -