حارث سہیل چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کیوں آ رہے ہیں اور افغانستان کیخلاف میچ میں کیا کریں گے؟ زوردار اعلان کر دیا

حارث سہیل چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کیوں آ رہے ہیں اور افغانستان ...
حارث سہیل چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کیوں آ رہے ہیں اور افغانستان کیخلاف میچ میں کیا کریں گے؟ زوردار اعلان کر دیا

  

لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز حارث سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت اچھا ہو گا اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، مورال بلند کرنے کیلئے صرف ایک اچھی کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے، اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو باﺅلنگ بھی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ افغانستان کو آسان حریف نہیں لیا جا سکتا ، پاکستان افغانستان کا میچ بہت اچھا ہو گا اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، افغانستان کے سپنرز اچھے ہیں ان کی ویڈیوز دیکھ کر کام کیا ہے ، اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو باﺅلنگ بھی کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں اچھی فارم تھی اور اب پلان کے مطابق کھیل رہا ہوں جبکہ مجھے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی پرفارمنس کی وجہ سے باہر نہیں ہوا اور جب بھی موقع دیا گیا، 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کی، سرجری کے بعد فٹنس پر قابو پایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں صورتحال کے مطابق کھیل رہا ہوں اس لئے میرے سٹائل میں بھی تبدیلی نظر آ رہی ہے، بابراعظم کیساتھ کھیلنے میں بہت آسانی محسوس ہوئی اور پھر جارحانہ کھیل شروع کیا۔

مزید :

کھیل -