اسلام کے نام پر اقلیت کی سوچ کواکثریت کی سوچ سے نتھی کردیا گیا ہے ، فردوس عاشق اعوان

اسلام کے نام پر اقلیت کی سوچ کواکثریت کی سوچ سے نتھی کردیا گیا ہے ، فردوس عاشق ...
اسلام کے نام پر اقلیت کی سوچ کواکثریت کی سوچ سے نتھی کردیا گیا ہے ، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام کے نام پر ایک اقلیت کی سوچ کو اکثریت کی سوچ سے نتھی کردیا گیا ہے،، نفرت ، شرانگیز مواد کے خاتمے کیلئے سب ایک ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اسلام کے نام پر  ایک اقلیت کی سوچ کو اکثریت کی سوچ سے نتھی کردیا گیا ہے، بدقسمتی سے چند افراد اور تنظیموں نے معاشرے کو یرغمال بنایا، نفرت اور شر انگیز مواد کو ختم کرنے کیلئے سب ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک نظریہ پر رکھی گئی تھی ، مسائل کے حل کیلئے سب کومل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حصے کا کام کریں تومعاشرے مثالی بن جائیگا ، نفرت ، شرانگیز مواد کے خاتمے کیلئے سب ایک ہیں۔

مزید :

قومی -