بلاول نے شادی کیلئے ہاں کردی، آصف زرداری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ، دلہن ڈھونڈنے کا اعلان کردیا

بلاول نے شادی کیلئے ہاں کردی، آصف زرداری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ، ...
بلاول نے شادی کیلئے ہاں کردی، آصف زرداری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ، دلہن ڈھونڈنے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شادی کیلئے ہاں کردی ہے جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول شادی کیلئے مان گیا ہے ، اب لڑکی ڈھونڈنی ہے ، بلاول کے پاس وقت نہیں ہے اس لیے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے اہلخانہ گزشتہ کافی عرصے سے ان کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن وہ سیاسی مصروفیات کے باعث زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کیلئے رضا مند نہیں تھے۔ گزشتہ برس بھی اس وقت بلاول کی شادی کے چرچے ہونے لگے تھے جب انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی شادی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول کے سیاسی محاذ سنبھالنے کے بعد  اپنی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا  کہ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے میں تو اب آرام کرنا اور اپنی زمین پر بیٹھنا چاہتا ہوں اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -