جاپان کے سفیر نے نئے پاکستان کے شہریوں کو خوشخبری سنادی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے بنکاک اور ٹوکیو کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جاپان ایئرلائنز نے اس روٹ پر پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق گزشتہ روز جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان سے ملاقات کی اور اس نئے روٹ پر پروازیں چلانے کی خواہش کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں براستہ بیجنگ، ٹوکیو جاتی ہیں۔اب جاپان ایئرلائنز کی طرف سے اس نئے روٹ پر پروازیں چلانے کے بعد لوگ اسلام آباد سے براستہ بنکاک، ٹوکیو جا سکیں گے۔ جاپانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر نے ففتھ فریڈم رائٹس کوٹا 1300مسافر سے بڑھا کر 4ہزار مسافر ماہانہ اور 40ٹن کارگو کو بڑھا کر 100ٹن ماہانہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور بیجنگ سے ٹوکیو کے درمیان کیپسیٹی 4ہزار مسافر ماہانہ سے بڑھا کر 5ہزار کرنے کی درخواست بھی کی۔