’اب مجھے کھانے کی ضرورت نہیں، سانس سے توانائی ملتی ہے‘ نوجوان لڑکی کی غذا جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

’اب مجھے کھانے کی ضرورت نہیں، سانس سے توانائی ملتی ہے‘ نوجوان لڑکی کی غذا ...
’اب مجھے کھانے کی ضرورت نہیں، سانس سے توانائی ملتی ہے‘ نوجوان لڑکی کی غذا جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور کچھ گوشت خور، لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک لڑکی ہے جو صرف ہوا خوری پر زندہ ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ 25سالہ اوڈرا بیئر نامی لڑکی امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی رہائشی ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ اسے سانس سے ہی توانائی مل جاتی ہے اور وہ کھانے پینے میں صرف چائے، جوس اور دیگر اسی نوع کی کچھ چیزیں استعمال کرتی ہے اور کئی کئی دن تک کھانے کو ہاتھ نہیں لگاتی۔رپورٹ کے مطابق اوڈرا کئی کئی ہفتے کوئی ٹھوس چیز کھائے بغیر گزارتی ہے۔ اس نے جب ٹھوس چیزوں کے بغیر رہنا شروع کیا تو پہلی ہی بار 97دن صرف چائے اور جوس پر گزارے۔ اوڈرا کا کہنا ہے کہ ”ٹھوس خوراک کے بغیر وہ خود کو زیادہ پرسکون اور توانا محسوس کرتی ہے۔“ تاہم غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اوڈرا کا یہ عمل اس کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ وہ چند ہفتے تو اس طرح چائے اور جوس پر گزار سکتی ہے لیکن طویل مدت میں جا کر اس کی صحت کو اس کے سنگین نقصانات بھگتنے پڑیں گے کیونکہ وہ انتہائی ضروری غذائی اجزاءسے اپنے جسم کو محروم کر رہی ہے۔“

مزید : تعلیم و صحت