افغان صدرسے جاوید آفریدی کی ملاقات ، پشاور زلمی کی شرٹ اور بیٹ تحفے میں دیا

افغان صدرسے جاوید آفریدی کی ملاقات ، پشاور زلمی کی شرٹ اور بیٹ تحفے میں دیا
افغان صدرسے جاوید آفریدی کی ملاقات ، پشاور زلمی کی شرٹ اور بیٹ تحفے میں دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے انہیں پشاور زلمی کی شرٹ اور زلمی بیٹ پیش کیا ۔

افغان صدر نے جاوید آفریدی کی جانب سے پیش کیے جانے والے تحفے پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن بھی کی۔ افغان صدر نے جاوید آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز جلد ہوگی ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update