اپوزیشن اتحاد کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، حکومت نے بھرپور طریقے سے بجٹ پاس کرالیا، اپوزیشن کی سب ترامیم مسترد کردی گئیں

اپوزیشن اتحاد کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، حکومت نے بھرپور طریقے سے بجٹ پاس ...
اپوزیشن اتحاد کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، حکومت نے بھرپور طریقے سے بجٹ پاس کرالیا، اپوزیشن کی سب ترامیم مسترد کردی گئیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ، اپوزیشن کا نے فنانس بل کی منظور ی پر احتجاج کیا اور اپنے نشستوں پر کھڑے ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے فنانس بل 2019،2020کثرت رائے سے منظور کرلیا گیاہے ۔ فنانس بل کی منظور ی پر حکومتی ارکان نے وکٹر ی کا نشا ن بنایا جبکہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے بل کی منظوری پر نونو کے نعرے بلند کئے گئے ۔ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 8ہزار 238ارب روپے ہے اور فنانس بل پر اپوزیشن کی تمام تجاویز مسترد کردی گئی ہیں۔فنانس بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن ارکان احتجاجاً اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور نو نو کے نعرے بلند کرنے لگے ۔ سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا ہے ، بجٹ کی منظوری کے بعد بجٹ اجلاس کا سیشن اختتام پذیر ہوجائیگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بجٹ