اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ...
 اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے آج ان کے چیمبر میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کےا مور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا اورہم ملکر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشہ کیا گیا اور جعلی خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں -انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔