اپوزیشن کس چیز سے بچنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا شور مچارہی ہے؟ سابق وزیر اعلیٰ میدان میں آگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ معیشت کا مسئلہ حل کرناہے تو چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا ،اپوزیشن کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ احتساب کا عمل چل رہاہے اور اس سے بچناہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ اگر معیشت کا مسئلہ حل کرناہے تو چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا ، بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ احتساب کا عمل چل رہاہے اور اس سے بچناہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے دفاع کے لئے کام کررہی ہیں۔ اپوزیشن کوسمجھنا چاہئے کہ اگر حکومت کا نقصان ہوتاہے تو یہ نقصان صرف حکومت کا نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کا بھی ہے لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن میں یہ سوچ نہیں پائی جا رہی ہے ۔