اگر ایمنسٹی سکیم کی تاریخ بڑھائی گئی تو فائدہ ہوگا یا نہیں؟ سینئر صحافی مظہر عباس نے وزیر اعظم کو مشورہ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا مظہر عباس نے کہاہے کہ اب تک تو یہ لگ رہاہے کہ ایمنسٹی سکیم میں اضافہ ہوگا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع ہوتی ہے تو لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں گے ، اب تک کی رپورٹ کے مطابق لوگوں نے ایمنسٹی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب لگتا تو یہ ہے کہ ایمنسٹی سکیم میں اضافہ ہوگا لیکن اس سے کوئی خاطر خواہ فائدہ ہوتا نظر نہیں آرہا ۔
