آخر کیا وجہ ہے کہ لوگ عمران خان کی ایمنسٹی سکیم کا فائدہ نہیں اٹھارہے؟ اب تک کا بڑا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ لوگ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اس لئے نہیں اٹھا رہے تو اس کی وجہ عمران خان کا اپنا رویہ ہے ، ایک سال پہلے وہ یہ کہہ رہے تھے کہ جو ایمنٹسی سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے ، ہم ان کوپکڑیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستارنے کہا کہ اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ لوگ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اس لئے نہیں اٹھا رہے تو اس کی وجہ عمران خان کا اپنا رویہ ہے ، ایک سال پہلے وہ یہ کہہ رہے تھے کہ جو ایمنٹسی سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے ، ہم ان کوپکڑیں گے اور اب کہہ رہے ہیں کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں لیکن لوگ اس وقت خوفزدہ ہیں ، جن کے پاس پیسہ تھا ، وہ لیکر بیٹھ گئے ہیں ، اس لئے معیشت کا برا حال ہے ۔
