اپوزیشن کیلئے بڑا سرپرائز ، چیئرمین سینیٹ کو بچانے کیلئے اہم سیاسی جماعت میدان میں آگئی

اپوزیشن کیلئے بڑا سرپرائز ، چیئرمین سینیٹ کو بچانے کیلئے اہم سیاسی جماعت ...
اپوزیشن کیلئے بڑا سرپرائز ، چیئرمین سینیٹ کو بچانے کیلئے اہم سیاسی جماعت میدان میں آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوارلحق کاکٹر کہاہے کہ چیئر مین سینیٹ کی صورت میں بلوچستان کو ایک فائدہ دیا گیا ،جمہوری قوتوں کو بلوچستان کو اس فائدے سے محروم نہیں کرنا چاہئے ، ہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی سینیٹ میں تعداد زیادہ ہے ، حکومت اوراس کے اتحاد ی کم ہیں ، ہم یقینا پیپلزپارٹی سے یہ سوال ضرور کرسکتے ہیں کہ ان آٹھ نو ماہ میں کیا ہوگیا کہ وہ چیئر مین سینیٹ کوتبدیل کرنے کے درپے ہوگئے ہیں؟انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کو چیئر مین سینیٹ کی صورت میں ایک فائدہ دیا گیا ہے تو جمہوری قوتوں کو بلوچستان کو اس فائدے سے محروم نہیں کرنا چاہئے ، ہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے ۔

مزید :

قومی -