کون ہوگا چیئرمین سینیٹ ؟ اپوزیشن میں شدید اختلاف ،حامد میر نے اندر کی بات بتادی

کون ہوگا چیئرمین سینیٹ ؟ اپوزیشن میں شدید اختلاف ،حامد میر نے اندر کی بات ...
کون ہوگا چیئرمین سینیٹ ؟ اپوزیشن میں شدید اختلاف ،حامد میر نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے راجہ ظفرالحق اور پرویز رشید کے نام دیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی سے سلیم مانڈی والا چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اعلان تو کردیا گیا تھا لیکن اپوزیشن جماعتیں کسی متفقہ امیدوار کے نام پر متفق نہیں ہوسکی ہیں۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں ان کی اکثریت ہے اس لیے چیئرمین بھی ان کا ہونا چاہیے، اس سلسلے میں ن لیگ کی طرف سے راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کے نام دے دیے گئے ہیں۔ پی پی کے حلقے سلیم مانڈوی والا کا نام دے رہے ہیں اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانا چاہیے۔ حامد میر نے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی کے انتہائی سینئر رہنما سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں صرف سلیم مانڈوی والا کا نام زیر بحث ہے۔ کچھ اپوزیشن جماعتیں حاصل بزنجو کو بھی سامنے لانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ بلوچستان کے چیئرمین کو ہٹا کر بلوچستان کا بندہ ہی آنا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ رہبر کمیٹی نے کرنا ہے جو ابھی تک قائم ہی نہیں ہوئی۔ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پاکستان میں لمبے عرصے بعد ایک ایسی سویلین حکومت آئی ہے جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہے، 1988 کے بعد یہ پہلی حکومت ہے جس کے پیچھے ریاستی ادارے باقاعدہ کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن اقتصادی شعبے میں حکومت کی کارکردگی دیکھی جائے تو وہ نہیں ہے جو ہونی چاہیے۔ اگر ان کی پرفارمنس کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے موازنہ کیا جائے تو عمران خان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے جتنی باقی دونوں جماعتوں کی اپنے پہلے سال میں رہی۔