’ ہم اتنی ڈویلپمنٹ نہیں کرتے جتنے کیسز بھگتتے ہیں اس لیے ہر صوبے میں ۔۔۔ ‘ ملک ریاض نے بڑا مطالبہ کردیا

’ ہم اتنی ڈویلپمنٹ نہیں کرتے جتنے کیسز بھگتتے ہیں اس لیے ہر صوبے میں ۔۔۔ ‘ ...
’ ہم اتنی ڈویلپمنٹ نہیں کرتے جتنے کیسز بھگتتے ہیں اس لیے ہر صوبے میں ۔۔۔ ‘ ملک ریاض نے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاﺅن کے بانی و چیئرمین ملک ریاض حسین نے تجویز دی ہے کہ ہر صوبے میں لینڈ بینک قائم کیا جائے تاکہ ڈویلپر نے جتنی بھی زمین خریدنی ہو وہ براہ راست حکومت سے خریدے کیونکہ پرائیویٹ طریقے سے زمین لی جاتی ہے تو ہم کیس ہی بھگتتے رہتے ہیں، اتنی ہم ڈویلپمنٹ نہیں کرتے جتنے کیسز بھگتتے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت ہزاروں ، لاکھوں گھر بننا شروع ہوں گے، اس پر بہت جلد کام شروع ہونے والا ہے لیکن یہ اس وقت ٹھیک ہوگا جب ادارے بھی ٹھیک کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہم سے گراس ٹیکس کیوں نہیں لیتے؟ اگر میری پروڈکشن 20 ارب روپے ہے تو اس حساب سے ہم سے ٹیکس کیوں نہیں لیتے ؟ آپ ہمیں ایف بی آر کے سپرد کیوں کرتے ہیں؟ پھر ہمیں ٹیکس بچانے کے طریقے بھی بتائے جاتے ہیں، آرمی چیف نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ ایف بی آر والے ٹیکس بچانے کے طریقے بتاتے ہیں۔ بیوروکریٹس کی جگہ ٹیکنو کریٹس لائے جائیں کیونکہ پوری دنیا میں ٹیکنوکریٹ ہیں۔ آج ایک سیکرٹری جس وزارت میں رہتا ہے ایک سال میں اس کا بیڑہ غرق کر جاتا ہے، حکومت وہ طریقے اپنائے جس سے دنیا نے ترقی کی ہے۔ ملک ریاض نے مطالبہ کیا کہ ہر صوبے میں لینڈ بینک قائم کیا جائے تاکہ ڈویلپر نے جتنی بھی زمین خریدنی ہو وہ براہ راست حکومت سے خریدے کیونکہ پرائیویٹ طریقے سے زمین لی جاتی ہے تو ہم کیس ہی بھگتتے رہتے ہیں، اتنی ہم ڈویلپمنٹ نہیں کرتے جتنے کیسز بھگتتے ہیں۔

مزید :

قومی -