بلاول بھٹو زرداری کا اسفند یار ولی کوتفصیلی ٹیلیفون،دونوں رہنماؤں کے درمیان کن اہم امور پر گفتگو ہوئی اور کس بات پر اتفاق کیا گیا؟حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

بلاول بھٹو زرداری کا اسفند یار ولی کوتفصیلی ٹیلیفون،دونوں رہنماؤں کے ...
بلاول بھٹو زرداری کا اسفند یار ولی کوتفصیلی ٹیلیفون،دونوں رہنماؤں کے درمیان کن اہم امور پر گفتگو ہوئی اور کس بات پر اتفاق کیا گیا؟حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو فون،دونوں رہنماؤں کے درمیان  بجٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ٹیلیفون کیا ہے اور ان سے بجٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب آدمی تباہ ہورہا ہے اور عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں،حکومت نے راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -