باٹا پور اور سندر میں ٹریفک حادثات، 3افراد جان کی بازی ہار گئے

باٹا پور اور سندر میں ٹریفک حادثات، 3افراد جان کی بازی ہار گئے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)باٹا پور کے علاقے تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے بھسین گاؤں کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت عمران عرف مانی اور علی رضاکے نام سے ہوئی۔علاوہ ازیں سندر کے علاقے مراکہ چوک میں 21سالہ رب نواز سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم سمت سے آنے والی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -