ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 24مارچ سے نافذسمارٹ لاک ڈاؤن کو 96دن ہو چکے ہیں۔ جزوی لاک ڈاؤن کے96روز کے دوران لاہور پولیس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات برقرار ہیں، شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں۔لاہور پولیس کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر02 لاکھ51ہزار416 افرادسے نقل و حرکت بارے دریافت جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ40ہزارسے زائد شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4599شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔

شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی02 لاکھ28 ہزار453 وہیکلزکو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر125668موٹر سائیکلوں،31347 رکشوں،7657 ٹیکسیوں،50302 کاروں اور13479بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی8279موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک2212مقدمات درج کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک، سینیٹائزرز، گلوزکے استعمال سمیت تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

مزید :

علاقائی -