آئی جی پنجاب کو پب جی گیم پر پابندی کیلئے مراسلہ ارسال

آئی جی پنجاب کو پب جی گیم پر پابندی کیلئے مراسلہ ارسال

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آن لائن بیٹل گیم پب جی کھیلنے سے نوجوانوں کی خودکشی کا معاملہ پر پولیس نے ماہر نفسیات کی رپورٹس پر آئی جی پنجاب کو پب جی پر پابندی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق آن لائن بیٹل گیم پب جی کھیلنے پر لاہورپولیس نے خود کشی کر نیوالے دونوں نوجوانوں کے کیس کی رپورٹ تیار کر لی،رپورٹس ماہر نفسیات کی مدد سے تیار کی گئی،رپورٹ میں تحریر کیا گیا کہ گیم میں مشن کومکمل کرنیکی لت میں پلیئر ذہنی تناؤ اوردباؤ کا شکار رہتا ہے۔واضح رہے کہ شمالی چھاؤنی میں جیونٹی جوزف اور ہنجروال میں زکریا کی خود کشی کے واقعات پرقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آن لائن گیم پب جی کو بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔، گزشتہ دنوں دو نوجوانوں کے موت کی وجہ ایک ہی بنی، والدین نے آن لائن گیم کھیلنے سے منع کیا جس پر لاہور پولیس نے آن لائن گیم پب جی کو بند کرانے کا فیصلہ کیا

مزید :

علاقائی -