کاہنہ میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 2زخمی

  کاہنہ میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 2زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں بچوں کے معمولی جھگڑے پر بڑے کود پڑے۔اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ مین بازار میں بچوں کے کھیلنے کے دوران معمولی لڑائی جھگڑا ہو گیا اس دوران بچوں کی لڑائی جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے اور معمولی لڑائی جھگڑا کی نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں دونوں گروپوں کے دوران فائرنگ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ دکانداروں سمیت گاہکوں میں بھگدڑ مچ گئی اور دکانداروں سمیت گاہکوں نے لیٹ کر اور بھاگ کرجانیں بچائیں۔ فائرنگ سے 2 افراد 40سالہ محمد یعقوب اور شہزاد موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد کاشف اور ارشد شدید زخمی ہوئے جنھیں جنرل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔دوسری جانب گھومتہ بازار میں فائرنگ مسلسل دو گھنٹے تک جاری رہی۔اس دوران دکانداروں نے گھومتہ مین بازار کو بند کر دیا اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران زبردست نعرے بازی کی۔تاہم ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -