کینٹ ڈیژن پولیس نے 7روزمیں 218ملزم پکڑے، رپورٹ

  کینٹ ڈیژن پولیس نے 7روزمیں 218ملزم پکڑے، رپورٹ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث218ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے قبضہ سے 01لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے15 پسٹلز،02 رائفلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے31ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے07کلوگرام چرس108 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران53 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب06اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 13عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر94ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -