ڈیفنس، پراپرٹی دفتر میں پونے 5کروڑ کی ڈکیتی کر نیوالے 2ملزم گرفتار

ڈیفنس، پراپرٹی دفتر میں پونے 5کروڑ کی ڈکیتی کر نیوالے 2ملزم گرفتار

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس سی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی رئیل اسٹیٹ کے دفتر سے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان کو24 گھنٹوں میں گرفتار کر کے چوری شدہ تمام رقم برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق بہاولنگر چشتیاں کے رہائشی 2 ملزمان جمشید عمران جو نجی رئیل اسٹیٹ کے دفتر میں 5 سال سے بطور اکاؤنٹنٹ جبکہ فیصل عرصہ 4 ماہ سے بطور آفس بوائے کام کر رہے تھے۔ دفتر کے مالک نے بینک

سے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے نکلوا کر آفس میں رکھے اور ضروری کام کے سلسلہ میں کہیں باہر چلے گئے۔ دفتر میں بھاری رقم کی موجود کا ہمیں علم تھا۔ مالک کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم رقم چوری کر کے فرار ہو گئے۔چوری شدہ رقم میں سے 50 لاکھ روپے اپنے گھر تاج پورہ لاہور میں رکھے اور باقی رقم لے کر ہم اپنے گاؤں چشتیاں بہاولنگر چلے گئے۔ کیپٹن (ر)علی بن طارق کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان جمشید عمران اور فیصل کی نشاندہی پر تمام چوری شدہ رقم4 کروڑ75 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی طرف سے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید :

علاقائی -