2اشتہاری گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی،پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملز مان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران اشتہاری ملزم حسنین اور جمیل کو گرفتار کر لیا۔
ملزم حسنین ایک سال قبل دوران ڈکیتی پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا۔
جبکہ اشتہاری ملزم جمیل ڈکیتی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔