ماڈل ٹاؤن، مصطفی آباد اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

    ماڈل ٹاؤن، مصطفی آباد اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ماڈل ٹاون میں ڈاکووں نے سرفراز کے گھر سے6لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکووں نے اکرم کے گھر سے 4لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مسلم ٹاون میں ڈاکووں نے عمر کے گھر سے3لاکھ 15ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔شیراکوٹ میں ڈاکووں نے توصیف کے گھر سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاون میں ڈاکووں نے کلیم اللہ کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔جنوبی چھاؤنی میں ڈاکووں نے فیضان سے55ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔لاری اڈا میں ڈاکووں نے لطیف سے 20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،مغلپورہ میں ڈاکووں نے الیاس سے15 ہزار،زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔گڑھی شاہو، نواں کوٹ سے گاڑیاں،ریس کورس،شاہدرہ ٹاون اور ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -