اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پراینٹی رائٹ فورس شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 24 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 59 دستے روانہ کئے۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلئے 900 سے زائدبیریئرز بھجوائے گئے۔ کرکٹ ٹیم کی پی سی ہوٹل آمد پر 60 سے زائد جوانوں نے فرائض انجام دیئے۔بجٹ اجلاس پر 200 سے زائد جوانوں نے سکیورٹی فراہم کی۔مذہبی،سیاسی،سماجی یونینز کی19 سے زائد کانفرنسوں اور احتجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ جبکہ مختلف مظاہروں میں 705 سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر کیاگیا۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 200 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔ 40سے زائد لیڈیز اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر احساس کفالت مراکز پر تعینات کیاگیا۔ایپکا یونین کے احتجاج کے موقع پر لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کے لیے 100سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

مزید :

علاقائی -