بینک ڈکیتی میں ملوث امریکہ کو مطلوب 2ملزم گرفتار

  بینک ڈکیتی میں ملوث امریکہ کو مطلوب 2ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی بڑی کامیابی امریکہ کو مطلوب دوملزم گرفتار۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کے مطابق امریکن ایجنسی ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتار ی پر30ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔ دونوں ملزموں نے نیویارک کے ایک بنک میں ڈکیتی کی تھی،وقار یونس گھمن اورمحسن ضمیرکے نیو یارک نے فیڈرل اریسٹ وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا۔35 سالہ محسن ضمیرآئی ٹی سپیشلسٹ ہے۔ایف آئی اے نے دونوں ملزموں کو بینک میں جعلسازی کرتے پکڑا۔

مزید :

علاقائی -