پولیس اہلکار کے بیٹے نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا

پولیس اہلکار کے بیٹے نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس کے اہلکار لیاقت علی کے بیٹے نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا، سی سی پی او نے پولیس اہلکار کو محدود وسائل میں بچوں کی اچھی تربیت کرنے پر اعزازی شیلڈ دی۔ تفصیلات کے مطابق عدنان لیاقت نے سول جج کے مقابلے کے امتحان میں پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکار لیاقت علی اور ان کے بیٹے عدنان لیاقت کو مبارکباد دی۔بیٹے کی کامیابی پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس اہلکار لیاقت علی کو لاہور پولیس کی طرف سے شیلڈ بھی دی۔

سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے محدود وسائل کے باوجود بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلائی،عدنان لیاقت نے دوسروں اہلکاروں کے بچوں کیلئے مثال قائم کر دی۔

مزید :

علاقائی -