ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈکاباقاعدہ چارج سنبھال لیا اس موقع پر ڈی ایس پیز ماڈل ٹاؤن میر کاشف خلیل و شاہد رشید نے خوش آمدید کہا۔ جبکہ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن و ڈی ایس پی صدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایس پی کی آمد پر ڈولفن سکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جبکہ ایس پی ڈولفن نے والٹن ہیڈکوارٹرز کاوزٹ بھی کیا سٹاف سے ملاقات کی اور کوت پر اسلحہ و ایمونیشن کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے شہریوں کے جان، مال و املاک کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اہلکار اپنے رویوں و خوش اخلاقی سے شہریوں کے دل جیتں اور پبلک سروس کو اپنا شعار بنائیں

مزید :

علاقائی -