الوداعی تقریب

  الوداعی تقریب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت ایس پی اینٹی رائٹ فورس،ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،نئے ایس پی ڈولفن سکواڈمحمد راشد ہدایت سمیت تمام ڈویڑنل ایس پیز و دیگر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر افسران نے ایس پی عائشہ بٹ کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو سراہا۔ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ محنتی،ایماندار اور فرض شناس افسران ہی محکمہ پولیس کی اصل پہچان اور شان ہیں۔

عائشہ بٹ کا شمار انتہائی پرفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔

محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والے افسران و جوانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ ایس پی عائشہ بٹ نے بطور ایس پی اینٹی رائٹ فورس و ڈولفن سکواڈ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس پی ڈولفن محمد راشد ہدایت کو بھی خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے آخرمیں ڈی آئی جی آپریشنز نے عائشہ بٹ کو اعزازی شیلڈ اورتعریفی سند بھی پیش کی

مزید :

علاقائی -