تھانوں میں سوپ ڈسپنسرنصب

تھانوں میں سوپ ڈسپنسرنصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی لاہور کے تھانہ جات میں سوپ ڈسپنسر لگا دیئے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ سوپ ڈسپنسر سے سائلین اور پولیس اہلکار ہینڈ سینیٹائز کرسکیں گے۔سوپ ڈسپنسر لگوانے کا مقصد پولیس اہلکاروں اور سائلین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

پولیس لائنز، اہم دفاتر اور تھانہ جات کو جراثیم کش ادویات سے بار بار ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے۔حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -