اقبال ٹاؤن، موٹر سائیکل چورگینگ کے 2ارکان پکڑے گئے

اقبال ٹاؤن، موٹر سائیکل چورگینگ کے 2ارکان پکڑے گئے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کارروائی،چوری کی وارداتوں میں مطلوب ذیشان عرف شانی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ ذیشان اورخلیل کو گرفتار کر کے ملزمان سے ایک موبائل فون،ایک موٹر سائیکل،ایل سی ڈیزاور دیگر آلات نقب زنی برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

،ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور کئی علاقوں میں پہلے بھی چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -