ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کے لیے زلمی اسٹارز بیتاب

      ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کے لیے زلمی اسٹارز بیتاب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد پرپشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض ڈیرن سیمی، کامران اکمل کی جانب سے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا گیا اور ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کے لیے زلمی اسٹارز بیتاب ہیں۔پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پشاور میں میچ ہونگے۔

فروری اور مارچ میں پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے پشاور کو بطور وینیو شامل کرنے پر زلمی ٹیم مینجمنٹ اور تمام ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ تمام زلمی فینز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جاویدآفریدی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل فائیوکی افتتاحی تقریب میں زلمی فینز سے جو وعدہ کیاتھا وہ پورا ہوگیا جس وہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختنواہ حکومت کے شکرگزار ہیں۔پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض۔ ہیڈکوچ ڈیرن سیمی، ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم، کامران اکمل۔ لیام ڈاسن نے بھی پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہوم گراوڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر اپنے جوشیلے زلمی فینز کے سامنے ان ایکشن ہونے کیلئے تاب ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -