پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ملتوی

  پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ملتوی

  

  اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور جاپان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 2021ء تک ملتوی کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال 2020میں ہونے والے تمام ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس 2021 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے. ان ملتوی شدہ ایونٹس میں پاکستان اورجاپان کے درمیان رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں 18سی19ستمبر تک شیڈول ایونٹ بھی شامل ہے۔آئی ٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے 2020 میں ہونے والے دیگر ڈیوس کپ ٹائی کے ایونٹس2021تک ملتوی کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سلووینیا کو 0-3سے شکست دے کر جاپان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -