حکومت نیٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرے،نثار احمد

  حکومت نیٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرے،نثار احمد

  

اسلام آباد (اے پی پی) گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نیٹ بال کے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹ بال کے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح پر میڈلز حاصل کر رکھے ہیں لیکن حکومت نے ابھی تک نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ حکومت کو دیگر کھلاڑیوں کی طرح نیٹ بال کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -