کھیلوں کے آغاز کیلئیمزید انتظار کی ضرورت،نڈال

کھیلوں کے آغاز کیلئیمزید انتظار کی ضرورت،نڈال

  

میڈرڈ (آن لائن) ٹینس کے معروف کھلاڑی رافیل نیڈال نے کہا ہے کہ ٹینس کھیل کا آغاز کرنے کیلئے بہتر ہے کچھ انتظار کر لیا جائے، اس اقدام سے ہم معاشرے میں ایک مثبت مثال قائم کرینگے۔رافیل نیڈال کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اگست میں نیوریاک کا سفر کرکے اپنے یو ایس اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ کیا میں آج ہی ایسا کرنا چاہوں گا تو میرا جواب ناں میں ہوگا۔

لیکن کچھ عرصہ بعد جب صورتحال میں بہتری آتی ہے تو میں اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا سوچ سکتا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ جب بھی ٹینس کا کوئی ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں اور مجھے امید ہے کہ جب میری واپسی ہوگی تو ایک مرتبہ دوبارہ سے میں کامیابیوں کا سلسلہ شروع کردونگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -