کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی

کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جن کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، ان میں سے چھ کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ جن 10 کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ ابتدائی طور پر مثبت آیا تھا ان میں سے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی ہے۔بیان کے مطابق محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمدرضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ انگلینڈ جانے والی 20 رکنی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کے عمل سے گزریں گے اور اس کے بعد ان کے اانگلینڈ روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔