آن لائن قومی روپ سکیپنگ کورس شروع ہو گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن قومی روپ سکیپنگ کوچنگ کورس شروع ہو گیا ہے۔ کورس کا افتتاح انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن کے ہرپال سنگھ فلورا نے کیا۔ مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے سو سے زائد سپورٹس ٹیچرز، کوچز اور کھلاڑی نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن 70 کے قریب افراد نے کورس جوائن کیا۔
کورس کے شرکاء کو انٹرنیشنل تجربہ کار ٹیکنیکل آفیشلز اور کوچز روپ سکیپنگ کے نئے قوانین، ٹیکنیک، فزیکل فٹنس، خوراک اور ادویات کے مضر اثرات کے حوالے سے لیکچرز دے رہے ہیں جن میں انٹرنیشنل روپ سکیپنگ فیڈریشن کے ڈائریکٹر مارٹن، موگی شارف (بوسٹوانا)، فاطمہ شیبانی (ایران)، دیوش (بھارت) کے علاوہ پاکستانی آفیشلز بھی شامل ہیں۔ کورس کے کوارڈینیٹر کے فرائض شرق صدیقی انجام دے رہے ہیں۔ کورس دو دن تک جاری رہے گا اور کورس کے شرکاء میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔