سکواش بچپن کا شوق، ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے، نورینہ شمس

  سکواش بچپن کا شوق، ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے، نورینہ شمس

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان سکواش کی نامور کھلاڑی نورینہ شمس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکواش کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اس حوالے سے کام بھی کیاجارہا ہے جس سے اس ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے میں بھرپورمدد ملے گی انہوں نے کہا کہ میں سکواش میں پاکستان کانام روشن کرنا میرے کھیلنے کامقصد ہے اور اس کے لئے کوشاں ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا نے کھیلو ں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے اور اسکی تلافی بہت مشکل ہے مگر اس کے باوجود ہم سب کو اسکا ڈ ٹ کرمقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے ہم اس سے جلد نجات حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں سکواش کے کھیل میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پوری دنیا میں اس کھیل میں پاکستان کئی سالوں کا نمبر ون رہا ہے اور آج بھی ہم محنت سے نمبر ون پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں نورینہ نے کہا کہ میں نے جب اس کھیل میں قدم رکھاتو اس وقت سوچا بھی نہ تھا کہ میں بہت جلدی شہرت حاصل کرلونگی لیکن میں نے بہت محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

اور جب بھی پاکستان کا نام روشن کرتی ہوں مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے جو ناقابل بیان ہے میری خواہش ہے کہ پاکستان میں جلد از جلد کھیلوں کی سر گرمیوں کاایک مرتبہ دوبارہ آغاز ہوجائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -