اے ڈی سی کا دورہ لینڈ ریکارڈ سنٹر،زیر التواء کیسوں کا جائزہ لیا

  اے ڈی سی کا دورہ لینڈ ریکارڈ سنٹر،زیر التواء کیسوں کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر شالیمار کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے سنٹر میں ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن، ریکارڈ رجسٹر اور زیر التواء کیسز کا جائزہ لیا۔وراثتی، کھیوٹ اور میوٹیشن کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔سنٹر میں جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے سنٹر انچارج کو زیر التواء کیسز کو فوری نمٹانے اورسنٹر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی بھی ہدایت کی۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورہ کیا گیا ہے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -