نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ہیں،چوہدری محسن مزمل

  نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ہیں،چوہدری محسن مزمل

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف نشتر ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محسن مزمل کی رہائشگاہ پر لاہور کے مختلف ٹاؤن سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی، چوہدری محسن مزمل نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان پی ٹی آئی کا ہر اول دستہ ہیں،نوجوان عمران خان کی قیادت میں متحدہیں۔

اور کورونا بحران میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، ٹائیگر فورس کا ہر نوجوان مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اس موقع پر خاور خاشانی، ڈاکٹر علی سقراط، مرزا آصف، فائز خا ن، آغا فراز، رانا سعدموجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -