وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا دورہ ننکانہ،سکھ رہنماؤں نے استقبال کیا

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا دورہ ننکانہ،سکھ رہنماؤں نے استقبال کیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد جعفر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ، ڈاکٹر عامر احمد نے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ گردواراہ جنم استھان آمد پر سکھ رہنماؤں کی جانب پرتپاک استقبال گوروگھر کے خصوصی سروے بورڈ ترجمان عامر ہاشمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری اور چیئر مین ٹرسٹ بورڈ نے گردوارہ جنم استھان میں مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور مقامی سکھ رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جانے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب اور کیئرٹیکر گردوارہ ان کے ہمراہ تھے اورانہوں نے مختلف انتظامات پر بریفنگ بھی دی.بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کے ہمراہ ننکانہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -