پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناگزیر، اپوزیشن پرا پیگنڈا بند کرے، مسرت جمشید

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ناگزیر، اپوزیشن پرا پیگنڈا بند کرے، مسرت جمشید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی منڈی کی قیمتوں سے جڑا ہوا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا، اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کے لئے منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے لیکن عوام اس سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔ اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ماضی کے حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اپنی جیبوں میں منتقل کرتے رہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجودمکمل فائدے کو عوام تک منتقل کرنے کے احکامات دئیے۔ انشا اللہ جب معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی تو حکومت اپنے پاس سے بھی سبسڈی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں اضافے کے بعد پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپوزیشن حقائق سے اچھی طرح آگاہ ہے لیکن اپنی سیاست چمکانے کے لئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے جس طرح قومی خزانے کو لوٹا ہے ملک آج انہی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -