اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے،شاہ رخ جمال

    اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے،شاہ رخ جمال

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف مرکزی رہنماء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاہے کہ برسوں تک حکومت کرنے والا اپوزیشن کا شرپسندٹولہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی۔

اور اپنے اتحادیوں کو بھی ساتھ لے کر چلے گی، اپوزیشن کے شرپسند ٹولے کو پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہو پا رہی، بلاوجہ تنقید اور جھوٹ بولنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے، انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے رضاکاراپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام سے رہے ہیں جوکہ انکی محب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، احساس سنٹروں پر رقم شفاف طریقے سے تقسیم ہو رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -