پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع کرادی۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک 25روپے اضافہ کردیا ہے جس کا بوجھ عام کی جیب پر پڑے گا۔کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کی باعث عام آدمی پہلے ہی مسائل کا شکار ہے۔حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لیویز میں بھی ہوشربا اضافہ کیا ہے۔۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی فوری واپس لیا جائے۔اپوزیشن جماعتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہیں۔

اپوزیشن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کرے گی۔