عوام حقیقی تبدیلی کے لئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں،ایڈون سہوترا

عوام حقیقی تبدیلی کے لئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں،ایڈون سہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ عوام کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے یوتھ کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیا جائے عوام نے جعلی تبدیلی کے مزے تو بڑے چکھ لئے لیکن اب ان کو اس جماعت میں آنا ہوگا جس کے لیڈر شہید زوالفقار علی بھٹو نے ریڑھی بانوں عام مزدوروں ہاریوں اور پسے ہوئے طبقات کو اسمبلی تک پہنچانے کے لئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ آج اس شہید کا نواسہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور اپنی والدہ کے ادھورے مشن کو پورا کرنے کے لئے دن رات محنت کررہا ہے۔