پٹرولیم کی مہنگائی پر وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں،سعدیہ تیمور

پٹرولیم کی مہنگائی پر وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں،سعدیہ تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پروزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے. یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ حالیہ بجٹ کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری قرار دیا پھر مالی سال مکمل ہونے سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا۔
. اس اقدام سے وزیراعظم کے قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا جس کے بعد ان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں لہذا عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوجائیں