اسسٹنٹ کمشنرز کے پٹرول پمپوں پر چھاپے،6نوزلز سیل

اسسٹنٹ کمشنرز کے پٹرول پمپوں پر چھاپے،6نوزلز سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گلبرگ اور شادمان کے علاقوں میں پٹرول پمپس پر ریٹس اور مقدار کی چیکنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے جیل روڈ پر واقع پی ایس او پٹرول پمپ کی چیکنگ کی۔تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔ریس فلنگ اسٹیشن، علامہ اقبال فلنگ اسٹیشن، محمد فلنگ اسٹیشن، محمد شریف فلنگ اسٹیشن، سلیمان پٹرولیم، وزیر فلنگ اسٹیشن کو چیک کیا گیا۔جیل روڈ، مزنگ، ثریا ہسپتال، ریواز گارڈن، لوئر مال اور سیکرٹرئیٹ کے علاقوں میں پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا۔06 نوزلز کو فی لٹر کم پیمانہ ہونے پرسیل کیا گیا۔۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے بھی کاروائیاں کیں