شوگر کے بعد پٹرول مافیا بھی عوام کا دشمن بن گیا،عزیزالرحمن چن

شوگر کے بعد پٹرول مافیا بھی عوام کا دشمن بن گیا،عزیزالرحمن چن

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب پٹرول مافیا کو نوازنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا حکومت نے عوام کو میگا پراجیکٹ دینے کی بجائے اُن پر میگا بم گرانے شروع کر دیئے ہیں عوام نے ایسی تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے اس اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ میگا سیکینڈل ہے۔

اس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سوموٹو لیں کیونکہ اس اضافہ میں حکومتی بددیانتی عیاں ہو رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -