شیعہ علماء کی وفد کی گل محمد مرزا سے طالب جوہری کی وفات پر تعزیت

شیعہ علماء کی وفد کی گل محمد مرزا سے طالب جوہری کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(سٹی رپورٹر) گلستان محمد ؐکے متولی خاکپائے مومنین گل محمد مرزا کی رہائش گاہ پر شیعہ علماکونسل کے وفد کی آمد۔ ممتاز اور جید عالم دین علامہ طالب جوہری اور خطیب اہل بیت آغا الطاف حسین کے سانحہ ارتحال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علما کے وفد نے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر میں احترام کی نظر سے دیکھے جانے والی معتدل شخصیات کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ وفد میں شامل قبلہ حافظ کاظم رضا نقوی، سید جعفر علی شاہ، قاسم علی قاسمی، سید مزمل حسین، چوہدری صغیر حسین ورک ودیگر نے اہل تشیع مکتب فکر کے اکابر شخصیات کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہا ر کیا۔

تے ہوئے دعائے بلندی در جات کی اور پسماندگان کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ گل محمد مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری، آغا الطاف حسین کی اچانک جدائی نے محبان اہل بیت کے گھروں میں شدید غم اور رقت کی فضا طاری کردی۔ علمی وفکری شخصیات کے جانے سے جو خلاپید اہواہے کریم مالک اسے اپنے کرم اور فضل سے پورا فرماتے ہوئے مرحومین کو قرب معصومین اور شفاعت محمد ﷺ و آل محمد ﷺ نصیب فرمائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -